نامحرم سے تعلقات: شیطان کی پیروی یا خود کی عزت کا تحفظ؟"

نامحرم سے تعلقات شیطان کی توقع رکھتی ہیں ایسا ہے جیسے شیطان سے کوئی یہ توقع رکھے کہ

وہ مجھے جو عورتیں غیر مردوں سے خیرجنت کاراستہ دیکھائے گا۔۔

👈🏻 جتنی بھی بہنیں سوشیل میڈیا کا استعمال کرتی ہیں ان

سب بہنوں سے عاجزانہ گزارش ہے کے بہت احتیاط کے ساتھ سوشیل میڈیا کا استعمال کریں کسی بھی اجنبی شخص سے تعلقات قائم نہ کرے اور نہ ہی کسی کو اپنا ہمدرد سمجھیں،

 اگر آپ کی کسی سے ہائے ہیلو سلام دعا تک بھی بات ہوتی ہے تو بھی مت کریں، کیا فائدہ اس طرح کسی نا محرم سے خفیہ گفتگو کرنے کا؟

 وہ بھی بلاوجہ ؟ سوچیں آپ کے ماں باپ نے آپ پر اعتماد کر کے آپ کے ہاتھ میں یہ فون دیا ہے؟ پھر آپ کیسے ان کے یقین کو اس طرح ٹھیں پہنچ سکتی ہیں کسی سے یوں رابطے رکھ کر ؟ وہ بھی کسی نامحرم کو اپنے دل کا حال سنا کر ؟ ہاں آپ دوستی رکھیں لیکن اپنے جیسی ہی لڑکیوں سے، دوست بنائیں سوشل میڈیا پر لیکن ایک حد میں ہر طرح کی تحقیق کرنے کے بعد ہی کسی پر بھروسہ کریں، اور حال دل سنائیں

اور شدید افسوس کا مقام تو آج یہ ہے کہ لڑکیاں تو ایک طرف شادی شدہ عورتیں اور بچوں کی مائیں بھی اس گمراہی میں پھنستی جارہی ہیں

👈🏻💢ایسی ماں جو کسی غیر مرد سے رابطہ میں ہو وہ اپنی اولاد کی کیا تربیت کریگی؟؟؟

ایسی عورت جو اپنے شوہر سے خیانت کرے خواہ صرف کسی غیر مرد سے گفتگو کی حد تک ہو اسکا کیا کردار ہوگا؟؟

میرے پاس مختلف خواتین اور بہنوں کے میسجز آتے ہیں ان میں سے کئ کا مسئلہ ہوتا ہے کہ وہ شوہر کے۔ ساتھ خوش نہیں ، بچوں کی وجہ سے شوہر کے۔ ساتھ رہنے پر مجبور ہیں لیکن انکا دل کسی نامحرم کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔۔۔۔

کیا ایسی عورت معاشرے میں مثبت کردار ادا کرسکتی ہے؟؟؟

کیا ایسی بیٹیاں ماں باپ اور بھائیوں کا فخر ہوسکتی ہیں؟؟؟

دین سیکھیے دین پر عمل کیجیے سارا مسائل کا واحد حل یہی ہے!!!!! !

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here